مکتوب بنام مدیران پہچانِ پاکستان نیوز گروپ

مکتوب نگار : عرفان خورشید (امیدِ سحر)
محترم زکیر احمد بھٹی صاحب (چیف ایڈیٹر)
محترمہ آمنہ منظور صاحبہ (ڈپٹی چیف ایڈیٹر)
پہچان پاکستان نیوز
السلام علیکم،
میں آپ دونوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے ” ادبی ایوارڈ” سے نوازا۔ یہ اعزاز میرے لیے نہ صرف ایک ایوارڈ ہے بلکہ میری محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کی تصدیق ہے جو میرے لیے بے حد قیمتی ہے۔
پہچان پاکستان نیوز نے نئے لکھاریوں اور شاعروں کو جو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے وہ واقعی قابل تحسین ہے۔ آج کے دور میں جہاں نئی آوازوں کو سنا جانا مشکل ہےآپ کے ادارے نے ہم جیسے نئے فنکاروں کے لیے ایک ایسا منچ فراہم کیا ہے جہاں ہماری تحریریں اور تخلیقات دنیا تک پہنچ سکتی ہیں۔
زکیر احمد بھٹی صاحب،سر آپ کی قیادت میں پہچان پاکستان نیوز نے ثابت کیا ہے کہ ادب اور صحافت کا رشتہ کتنا گہرا اور اہم ہے۔ آپ کی ادبی بصیرت اور صحافتی تجربہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اور آمنہ منظور صاحبہ، آپ کی ایڈیٹوریل گائیڈنس اور مدد کے بغیر میری تحریریں اس معیار تک نہ پہنچ پاتیں۔ آپ کی توجہ، تنقید اور تجاویز نے میری تحریروں کو نکھار دیا جس کے لیے میں ہمیشہ ممنون رہوں گا۔
میگا ادبی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کرنا جب ادب کو عوامی توجہ کی ضرورت ہے آپ کی دور اندیشی اور ادب سے محبت کا ثبوت ہے۔ آپ نے صرف ہمیں ایوارڈ ہی نہیں دیے بلکہ ہماری کہانیوں، شاعری اور تحریروں کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔
میں آپ دونوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے اعتماد اور حوصلہ افزائی کے بعد میں اپنی تحریری صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔ یہ ایوارڈ میرے لیے محض اعزاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے جسے میں پوری لگن سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔
ایک بار پھر آپ کا تہہ دل سے شکریہ۔ اللہ آپ کو اور آپ کے ادارے کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
آپ کا شکر گزار
محمد عرفان خورشید
امیدِ سحر

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow