قلم کار :عظمی وفا سید
اردو ادب کو فروغ دینا والا، اپنی تہذیب کو اجاگر کرنے والا، نئے قلم کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے والا واحد ادارہ جس کے چیف ایڈیٹر سر زکیر احمد بھثی صاحب ہیں۔ انہوں نے 2016 میں ایک ایسے پلیٹ فارم کے بارے سوچا جہاں اردو ادب کو پروان چڑھایا جائے، جہاں نئے قلمکاروں کی ہمت بندھائی جائے۔ اس سوچ نے 2017 کو عملی جامہ پہنایا اور پہچان پاکستان نیوز کے نام ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔وقت کی ڈور ہاتھ میں پکڑے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا بہت سے لوگ اس میں شامل ہوتے گئے ۔
آج اس ادارے کو 7, 8 سال گزر چکے ہیں لیکن یہ قافلہ روکا نہیں بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔چیف ایڈیٹر سر زکیر احمد بھثی صاحب اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر میم آمنہ منظور کی لگن اور کوششوں سے جہاں انہوں نے رسالے متعارف کرائیں ، دو کتابیں عہد ادیب اور عہد ادب متعارف کرایا۔ وہاں قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کےلیے ایک میگا ادبی ایورڈ شو کی انعقاد کے بارے میں سوچا اس سوچ کو لوگوں نے بہت سراہا آخر وہ دن وہ تاریخ بھی آ گئی اور مجھے بھی اس ایورڈ شو شرکت کرنا نصیب ہوئی۔اپنی ہمشیرہ حرا کے ساتھ 22 کو سوات سے اسلام آباد پہنچے پھر ایک دن پہلے 23 تاریخ کو اسلام آباد سے لاہور پہنچنے میں 4 گھنٹے لگے۔
شہر لاھور الحمرا ہال نمبر 3 میں 24 تاریخ کو بروز پیر 3 بجے منعقد ہونے کو تھا ہم بھی وقت پر پہنچے وہاں پر۔اس خوبصورت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شرف غزالہ سلطانہ صاحبہ کو حاصل ہوا۔کیا لہجہ اور آواز تھی کہ بار بار سننے کو دل کرے!
تلاوت کے بعد نعت خوانی کےلیے خوبصورت لہجے کے مالک اللہ رکھا تبسم صاحب تشریف لائے۔
“کرم کے آشیانے کی کیا بات ہے
آپؐ کے آستانے کی کیا بات ہے”خوبصورت نعت پڑھی۔نعت
شریف کے بعد قومی ترانہ شروع ہوا تمام حاضرین باادب کھڑے ہوئے جو ایک شاندار منظر تھا۔ اس کے بعد پہچانِ پاکستان نیوز کی شان جس کے بغیر ہر کام ادھورا لگتا ہے ڈپٹی چیف ایڈیٹر میم آمنہ منظور صاحبہ نے اپنی شائستہ آواز میں پہچان پاکستان نیوز کا مکمل تعارف پیش کیا کس طرح سے اس ادارے نے صعوبتیں جھیل کر مسافتیں طے کرتے ہوئے اپنی منزل پائی۔اس خوبصورت تقریب کی کمپئرنگ کالم نگار ،افسانہ نگار عبدالحفیظ شاہد صاحب اور معروف شاعر کامران حسانی صاحب نے آخر تک بہت خوبصورت اور زبردست طریقے سے سر انجام دیا۔اس پروقار تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی تھی جس میں بڑے بڑے ادیبوں، شعراء نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے طور مشہور شاعر علی زریون، فاطمہ قمر صاحبہ، شہزاد واثق سمت کئی بڑے بڑے لوگوں نے شرکت کی پاکستان کے علاؤہ سعودی عرب سے بھی خصوصی مہمان آئے ہوئے تھے معزز مہمانوں نے پہچانِ پاکستان کے ٹیم کو اور ممبران کو اپنے ہاتھوں سے میڈل، سرٹیفکیٹ اور شیلڈز پیش کیں۔ میرے لیے باعث فخر ہے کہ شاعر علی زریون کے ہاتھوں اپنا شلیڈ حصول کیا۔اس کے علاؤہ بھی کئی ادیبوں، شاعروں اور گلوکارہ کو شیلڈ پیش کی گئے۔اس تقریب میں جو منفرد چیز دیکھی وہ علی زریون کی تاج پوشی تھی۔ علی زریون کو ان کی شاعری ادبی خدمات پر دوران تقریب ان کی تاج پوشی کی گئی بہت ہی شاندار منظر تھا۔اس پروقار تقریب منعقد کرنے پر میں سر زکیر احمد بھٹی صاحب،میم آمنہ منظور صاحبہ کو پہچان پاکستان نیوز کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتی ہوں۔پوری ٹیم نے جس خلوص سے اپنی ذمہ داری نبھائی قابل تحسین ہے۔ میم آمنہ منظور نے تو احسن طریقے سے سب کچھ سنبھالا ہوا تھا۔ چوہدری شفقت محمود صاحب سی او انویسٹرز فورم جدہ کے جانب سے غزالہ سلطانہ صاحبہ کو عمرہ کی ٹکٹ کی جو سعادت حاصل ہوئی وہ ایک الگ خوشی تھی انہیں مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔
خوبصورت ایوارڈوں سے سجی یہ شاندار، پروقار تقریب شام 7 بجے اختتام پذیر ہوئی۔پہچان پاکستان نیوز کا اس سنگ میل کے جانب پہلا قدم تھا جو کہ کامیاب رہا ،ان شاءاللہ آنے والے وقت میں اس طرح کے اور بھی شاندار تقاریب دیکھنے کو ملیں گی۔
Latest Posts
