میگا ایوارڈ شو اور زکیر بھٹی صاحب

تحریر :میر شہزاد خان رند
ادب کی خدمت اور فروغ کا جنون،ادب سے عشق اور ملکِ پاکستان سے محبت شاید کوئی زکیر احمد بھٹی سے زیادہ کرتا ہو۔اس کی زندہ مثال حال ہی میں ہونے والا ادبی ایوارڈ شو ہے جس میں تمام تر اخراجات زکیر احمد بھٹی صاحب نے خود ادا کیے۔خود دیارِ غیر سے آ کر تمام تر انتظامات کو سنبھالا جب کور کمیٹی نے فنڈ دینے کی بات کی تو اس پر زکیر احمد بھٹی صاحب خفا ہوئے اور کہا کہ میں نے آج تک ملک و قوم کی خدمت اور ادب کے فروغ کے لیے کسی سے پیسے وصول نہیں کیے اور نہ کروں گا۔آٹھ سالوں کا غیر متزلزل سفر غیر یقینی طور پر بہت بہترین اور احسن انداز میں سنبھالا گیا اور چلایا گیا جس میں زکیر احمد بھٹی صاحب اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر محترمہ آمنہ منظور صاحبہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت اور ذکرِ مصطفیٰ سے کیا گیا۔اسٹیج کو سعودی عرب سے آئے کامران حسانی صاحب اور عبدالحفیظ شاہد صاحب نے سنبھالا۔جنھوں نے احسن طریقے سے پروگرام کو آگے بڑھایا۔سب سے پہلے ڈپٹی چیف ایڈیٹر محترمہ آمنہ منظور صاحبہ نے پہچان پاکستان نیوز گروپ کا آٹھ سالہ کھٹن سفر اور ادب کے فروغ کے لیے جدوجہد،ادارے کی کامیابیوں اور کامرانیوں پر ایک مختصر مگر جامع تقریر کی تاکہ سامعین ادارے کے متعلق جان سکیں۔اس پروگرام میں دو سو سے زائد قلم کاروں کو ایوارڈ اور میڈل سے نوازا گیا۔جہاں تک زکیر احمد بھٹی کی بات کی جائے ان کی ان تھک محنت سے یہ سب ممکن ہوا۔ نوجوان نسل میں مقبول شاعر جناب علی زریون صاحب تشریف لائے ان کو بہترین انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔انھوں نے اپنے اظہارِ خیال میں پہچان پاکستان نیوز گروپ کی نہ صرف ملکی کہ بلکہ دیارِ غیر میں ادبی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔انھوں نے تمام ٹیم ممبران کو ایوارڈ اور اسناد پیش کی۔جس کے بعد ان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔مزے بات یہ ہے ان کی تاج پوشی پر بہت سارے لوگوں کو جلن ہو رہی ہے جن کے لیے مشورہ ہے کہ مرہم کا استعمال کریں ،جن کا مرہم تنقید ہے وہ تنقید ہی کر لیں لیکن علاج ضرور کروائیں۔پہچانِ پاکستان نیوز گروپ کے چیف ایڈیٹر جناب زکیر احمد بھٹی صاحب اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر محترمہ آمنہ منظور صاحبہ نے ٹیم کے ہم راہ علی زریون صاحب کی تاج پوشی کی ۔
زکیر احمد بھٹی صاحب کی شخصیت کے چند نمایاں پہلو :
1.کسی شخص کوئی فیس نہیں لیتے۔
2.کسی طرح کی مد میں فیس نہیں لیتے نہ لینے دیتے ہیں۔
3.کسی سے پبلیکیشن کی مد میں فیس نہیں لیتے۔
4.ہمیشہ محبت،اخلاق اور پیار سے پیش آتے ہیں۔
5.ادارے کے نام کے لیے اصولوں پہ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔
6.کسی بھی تقریب کے انعقاد کے لیے فنڈز ،قلم کاروں سے رجسٹریشن فیس کی وصولی ان پر حرام ہے۔

پروگرام میں آنے والے تمام شعراء کرام،ادیب،لکھاری اور کالم نگاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔انتظامیہ بشمول میں، سب نے بہت اچھے طریقے سے پروگرام کو سنبھالا جس میں صدر پنجاب حنا انصاری صاحبہ،رفیع صحرائی صاحب،عظمی وفا سید،میم آمنہ منظور صاحبہ،شازیہ یاسین،آمنہ عذرا،عذرا پروین،سلمی رانی ،عبدالحفیظ شاہد صاحب،عزیر قدیر مغل اور دیگر ٹیم ممبران نے مل کر پوری کوشش کی پروگرام کامیاب ہوجائے، الحمدللہ پروگرام کامیاب و کامران رہا۔
پروگرام کے اختتام پر تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا جن میں سینئر ممبران،صحافی،شعراء کرام اور باہر سے آنے والے مہمان تھے۔مختلف مہمانوں کو کتب کا تحفہ پیش کیا گیا،عہد ادب اور عہدِ ادیب انتھالوجیز جن میں مختلف قلم کاروں نے اشتراک سے اپنے مضامین،کالم اور افسانے شائع کروائے ہیں۔ایک بار پھر سے زکیر احمد بھٹی صاحب اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر آمنہ منظور صاحبہ کو اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر۔ان شاءاللہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow