عنوان:اذیت
کچھ لوگ بہت ہی کم ظرف ہوتے ہیں۔ آپ جتنا مرضی ان کو عزت دیں، ان کے پیچھے بھاگیں، ان کو پیار دیں، ہر وقت محبت سے پیش آئیں یہ بدلے میں آپ کو آنسو ہی دان کریں گے۔ آپ لاکھ جتن کریں ان کے قدم چوم لیں؛ لیکن انہوں نے آپ کو ذلیل ہی کرنا ہوتا ہے۔ کچھ عادتیں جان لیوا ہوتی ہیں لیکن یاد رکھیں ہر درد کی پکار رب العالمین سے بڑھ کر کوئی سننے والا نہیں۔ چپ چاپ محفلوں سے بھیگی آنکھوں کے ساتھ بوجھل دل لے کر اٹھ جایا کریں اور تنہائی میں رب کے سامنے گڑگڑایا کریں۔ کسی بھی رشتے میں انا کو آڑے مت آنے دیں لیکن عزت نفس نہ گنوائیں۔ سارا سارا دن باتیں کرنے والے اچانک سے بدل جائیں اور خیریت بھی نہ دریافت کریں تو اذیت ہوتی ہے۔ ایسی اذیت کہ الفاظ بیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ خاموشی سے اپنی ذات کی کرچیاں اٹھائیں اور جائے نماز بچھا کر سجدہ میں سر رکھ کر بلک بلک کر روئیں۔ آپ کے آنسو ضائع نہیں ہوں گے۔ الله رحمان ہے تو قہار بھی ہے۔ یہ دنیا کی رنگینیاں چار دن کی ہیں۔ آپ کو تڑپانے والے ضرور مکافات کی چکی میں باریکی سے پیسے جائیں گے ان شاء اللہ۔
Latest Posts
