نیم خواب، نیم حقیقت: معیشت کی چھپی ہیروئنز

تحریر: سندس صابر چوہدری(ریاض، سعودی عرب)
عورت محض ایک وجود نہیں، بلکہ وہ معاشرے کی روح ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں اپنی اہمیت ثابت کرتی ہے۔ وقت کے ساتھ جب اس کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا تو اس نے اپنی قابلیت سے معیشت کی نئی داستانیں رقم کیں۔پاکستان اور سعودی عرب جیسے ممالک میں، جہاں روایتی سوچ نے خواتین کو محدود رکھا، وہی خواتین آج خاموشی سے ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں۔
پاکستان میں ماریا بی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کامیابی کی ایسی داستان لکھی جس نے دنیا بھر میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو تسلیم کروایا۔ فری لانسنگ اور آئی ٹی جیسے جدید شعبے بھی پاکستانی خواتین کے قدموں کی آہٹ سن رہے ہیں لیکن سوشیو کلچرل رکاوٹیں، صنفی امتیاز اور محفوظ کام کی جگہوں کی کمی جیسے مسائل ان کے خوابوں کے رنگ دھندلا دیتے ہیں۔
سعودی عرب میں وژن 2030 نے خواتین کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔ لبنیٰ اولیان کے ساتھ ساتھ سارہ السہیمی بھی اس انقلاب کی روشن مثال ہیں، جو سعودی اسٹاک ایکسچینج (تداول) کی پہلی خاتون چیئرپرسن بنیں۔ انہوں نے اپنے عزم اور مہارت سے ثابت کیا کہ خواتین مالیاتی شعبے میں بھی قیادت کی اہلیت رکھتی ہیں۔
پاکستان کے لیے سبق واضح ہے کہ خواتین کو مواقع دو، وہ انقلاب خود لکھ لیں گی۔ڈیجیٹل فری لانسنگ، کاروباری تربیت اور صنفی مساوات پر مبنی پالیسیاں خواتین کی صلاحیتوں کو نئی سمت دے سکتی ہیں۔یہ عورت نہیں معیشت کی خاموش انقلابی ہے، جو اپنے وجود سے ترقی کے نئے رنگ بھر رہی ہے۔ بس اسے یقین، مواقع اور اعتماد کی روشنی درکار ہے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow