تحریر:میر شہزاد رند
بشیر رحمانی ادبی ایوارڈ کی تقریب ادبی بیٹھک الحمراء ہال میں ہوئی جس میں نامور ادارکار اور شعراء کرام نے شرکت کی۔مجھے مبشر نور کمیانہ صاحب کی کال آئی کہ آپ نے نوید مرزا صاحب کے ساتھ انتظام سنبھالے ہیں۔میری خوشی کی انتہا نہیں رہی کہ 32 کتابوں کے مصنف اور میں آج ان کی نوکری کروں گا۔یہ سب ادب کی خدمت کا پیش خیمہ تھا۔جس کے بات الحمراء میں بہترین تقریب کا انعقاد ہوا اور مختلف شعراء کرام اور ادیبوں نے شرکت کی۔جن میں مختلف ادیبوں کو ایوارڈ اور میڈل سے نوازا گیا۔ میں بھی ایوارڈ کے لیے نام زد تھا ، مجھے مشہور ادارکار اور شاعر راشد محمود صاحب ہمراہ مرزا نوید صاحب نے گولڈ میڈل،اعزازی سند اور پین سے نوازا۔تقریب میں مشہور درویش اور شاعر بشیر رحمانی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں مختلف مہانوں نے لب کشائی کی اور نوید مرزا صاحب کو مبارکباد پیش کی۔
Latest Posts
