عنوان: تبدیلی

از: عائشہ صدیق
موسمِ خزاں بدل کر سردی میں تبدیل ہو جاتا ہے، موسمِ بہار کے بعد پھر موسم گرما آ جاتا ہے۔ ہواؤں میں کسی پہر ٹھہراؤ ہوتا ہے، تو کسی لحظہ یہ شدت پکڑ لیتی ہیں۔ رم جھم رم جھم بارش کے قطرے کبھی کبھار تو میٹھے شبنم بن کر رخسار کو دھو ڈالتے ہیں؛ تو کبھی اپنے ساتھ اولے لاد کر کسی کا بھی سر پھوڑنے کی لیاقت سے مالامال ہوتے ہیں۔
بالکل اسی طرح آپ زندگانی میں مقامِ چڑھائی پر کسی انسان کی حیات کا چاند ہوتے ہیں؛ تو دوسرے لمحے کسی کی زیست کا وہ داغ گردانے جاتے ہیں کہ بس ایک شکایت اور وہ بھی شدت ناک۔ آپ دو مختلف لوگوں کے لیے دو متضاد پہلوؤں پر دو مخالف شخصیات کے روپ میں زندگی کا حصہ بنے ہوتے ہیں۔ کبھی کوئی آپ کو نشیب و فراز میں ثابت قدم رہنے والا ساتھی سمجھتا ہے؛ تو اسی لمحے کسی اور آئینے میں آپ دغاباز کی صورت اختیار کر لیے ہوتے ہیں۔
لیکن اپنے آپ کو اُس بدلاؤ میں ڈھالنے کی کوشش کریں جو پتی کے دانے ابلتے پانی میں ڈالنے کے بعد میٹھا سا سنہری رنگ ظاہر کرتا ہے تاکہ آپ جلیں بھی تو کندن بننے کے لیے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow