بیجنگ (یو این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے غزہ کو حاصل کرنےکے منصوبے کی عالمی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر مخالفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اورفلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے، نہ کہ سیاسی لین دین کے لئے سودے بازی کا آلہ۔ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ “فلسطینیوں کے ہاتھوں فلسطین کی حکمرانی”کا اصول غزہ کی جنگ کے بعد کی حکمرانی میں اہم اصول ہے، جس پر قائم رہتے ہوئے عمل کیا جانا چاہئے۔ چین غزہ کےلوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے جلد اور منصفانہ سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے، یعنی 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مکمل خودمختاری کی حامل ایک آزاد مملکت فلسطین قائم کرنا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
Latest Posts
عالمی برادری کی چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پر گہری توجہچینی صدر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافتچین-افغانستان-پاکستان یوتھ کرکٹ دوستانہ تبادلے کی تقریب کا ہانگ چو میں انعقادچینی صدر اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیمپل آف ہیون کا دورہچین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہیں، چینی صدر
