انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو سعوری عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے

جدہ (پہچان پاکستان نیوز ) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نےجدہ کے قصر السلام میں انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو کا استقبال کیا۔انڈونیشیا کے صدر قصرالسلام پہنچے تو سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں سعودی ولی عہد اور انڈونیشیا کے صدر نے سعودی، انڈونیشی سپریم کو آرڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔کونسل کے ارکان کی موجودگی میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا، اجلاس کے اختتام پر سعودی ولی عہد اور انڈونیشیا کے صدر نے کونسل کے منٹس پر دستخط کیے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow