شاعر۔۔۔۔ذوالفقار ہمدم اعوان
اب اوقات نہ دیکھے کوئی
عشق میں ذات نہ دیکھے کوئی
روزی روٹی چلتی ہوئی کو
مار کے لات نہ دیکھے کوئی
پیش نہ آئے ہجر کسی کے
کالی رات نہ دیکھے کوئی
میں نے ہجر کو جھیل کے دیکھا
اجڑی حیات نہ دیکھے کوئی
جان پھنسی ہے زلف کے خم میں
سندر گھات نہ دیکھے کوئی
بچوں کی خواہش ہو پوری
دن اور رات نہ دیکھے کوئی
محنت کا پھل میٹھا لیکن
زخمی ہاتھ نہ دیکھے کوئی
میری بات کے چرچے ہرسو
اپنی بات نہ دیکھے کوئی
اپنی جیت کا جشن منائیں
میری مات نہ دیکھے کوئی
چھاؤں دیتے شجر کی جے ہو
سوکھے پات نہ دیکھے کوئی
تنہائی سے میری خوش ہیں
تیرا ساتھ نہ دیکھے کوئی
دل نذرانہ پیش کیا ہے
یہ سوغات نہ دیکھے کوئی
بستی کو سیلاب نے کھایا
اب برسات نہ دیکھے کوئی
جو میرے ہیں دل سے دعا ہے
یہ حالات نہ دیکھے کوئی
Latest Posts
عالمی برادری کی چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پر گہری توجہچینی صدر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافتچین-افغانستان-پاکستان یوتھ کرکٹ دوستانہ تبادلے کی تقریب کا ہانگ چو میں انعقادچینی صدر اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیمپل آف ہیون کا دورہچین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہیں، چینی صدر
