الریاض: ترقی کی دوڑ میں ایک ابھرتا ہوا عالمی تجارتی شہر

تحریر: کامران اشرف
مشرق وسطیٰ کے دل میں واقع شہر الریاض اب محض سعودی عرب کا دارالحکومت نہیں، بلکہ عالمی سطح پر ایک جدید کاروباری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت یہ شہر نہ صرف ثقافتی اور سماجی اعتبار سے بدل رہا ہے بلکہ اقتصادی میدان میں بھی ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے۔
الریاض کی تجارتی منڈیاں اب بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور برانڈز کے لیے کشش کا مرکز بن چکی ہیں۔ یہاں کے جدید مالز، صنعتی زونز، ریٹیل مارکیٹس، اور آن لائن تجارت کی وسعت سعودی اور غیر ملکی کاروباری طبقے کو نئی راہیں فراہم کر رہی ہیں۔ القصر مال ، مملکہ سینٹر، ریاض فرنٹ جیسے شاپنگ اور بزنس ہب نہ صرف صارفین کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ سرمایہ کاروں کو ایک منافع بخش پلیٹ فارم بھی مہیا کرتے ہیں۔
الریاض میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی نمائشوں ، کانفرنسز، اور فورمز نے شہر کو خلیجی بلکہ عالمی سطح پر ایک معاشی طاقت کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ حالیہ سالوں میں یہاں ہونے والے لیپ ٹیکنالوجی کانفرنس، بگ فائیو، ریاض سیزن، سعودی فلم کنفیس سمیت عالمی کانفرنسز نے مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کو بے شمار مواقع فراہم کیے ہیں۔
صرف ریٹیل ہی نہیں، بلکہ ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اسٹارٹ اپس، تعمیرات، فیشن، اور فائنینشل ٹیکنالوجی جیسے شعبے بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔ سعودی حکومت کی پالیسیاں — جیسے غیرملکی سرمایہ کاری میں آسانیاں، ویزہ قوانین میں نرمی، اور ٹیکس مراعات — نے ان شعبوں کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ الریاض میں خواتین کاروباری افراد اور نوجوانوں کو بھی نمایاں مقام دیا جا رہا ہے۔ سعودی خواتین اب فیشن، کاسمیٹکس، آن لائن بزنس، اور میڈیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔نوجوان نسل کے پاس سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے برانڈز کو عالمی سطح پر لانچ کرنے کے مواقع موجود ہیں۔الریاض کی یہ معاشی اور کاروباری ترقی صرف سعودیہ کی ترقی نہیں، بلکہ پوری خلیجی مارکیٹ کو بڑھنے کا موقع دے رہی ہے۔ یہاں سرمایہ کاری کا مطلب صرف منافع نہیں بلکہ ایک ایسے مستقبل کی تعمیر ہے جس میں مشرق وسطیٰ عالمی تجارت کا نیا مرکز بن جائے گا۔الریاض اب صرف ایک شہر نہیں، ایک وژن ہے۔ ایک ایسا وژن جو جدت، ترقی اور بین الاقوامی کاروباری ہم آہنگی کا مظہر ہے۔ جو لوگ آج اس شہر میں قدم رکھ رہے ہیں، وہ دراصل کل کی عالمی تجارتی دنیا میں اپنا مقام بنا رہے ہیں۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow