سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ سے پاکستان دنیا بھر میں طاقت بن کر ابھرے گا. آمنہ منظور

سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ زکیر احمد بھٹی
جدہ ( زکیر احمدبھٹی) پہچان پاکستان نیوز (گروپ ) کے چیف ایڈیٹر زکیر احمد بھٹی، ڈپٹی چیف ایڈیٹر آمنہ منظور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتا ہے اپنے سے دس گنا بڑے دشمن ملک کو شکست دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ افواج کی کمان اس وقت بہترین اور پروفیشنل چیف کے ہاتھوں میں ہے۔ گذشتہ دنوں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ دنیا کی بہترین طاقت بننے کی طرف پہلا قدم ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا میں راج کرے گا۔اس معائدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئےگی۔ عنقریب ان شاء اللہ مزید اسلامی ممالک اس معاہدہ میں شامل ہوں گے۔ ہر پاکستانی حرمین الشریفین کی حفاظت پر مامور ہونے پر فخر کرے گا۔

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow