تحریر: شازیہ یاسین پنو عاقل کینٹ
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عشرہ مغفرت میں داخل ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کو مغفرت کا عشرہ کہا جاتا ہے۔ اس میں تمام مسلمان اپنے پروردگار عالم سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے مقدس مہینہ کے صدقے گناہ گاروں کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ قرآن مجید کی سورہ الزمر میں ارشاد ربانی ہے کہ
ترجمہ: ”(اے نبی )کہہ دیجیے! اے میرے بندو! جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نا ہو۔بےشک اللہ تعالیٰ سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔“
یہ آیت ہمیں رب کریم کی صفت غفاریت کا یقین دلاتی ہے کہ آپ کے گناہ جس قدر ہو جائیں لیکن مایوس مت ہونا، اللہ تعالیٰ بہت غفور و رحیم ہے، وہ سب کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ سورہ الشوریٰ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ
ترجمہ: ”اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر کرتا ہے۔“
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ وہ انھیں تکلیف نہیں دینا چاہتا بل کہ ان سے رحمت اور بخشش کا معاملہ رکھنا چاہتا ہے۔ سورہ آل عمران میں ارشاد ہے کہ
ترجمہ: ”اور اللہ کی سوا کون گناہ بخش سکتا ہے؟“
ہمیں چاہیے کہ ہم اس عشرے میں اللہ تعالیٰ کی خوب عبادت کریں اور اس سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے رہیں، بے شک یہ عمل نجات کا عمل ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
”خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار ہو۔“ ( سنن ابن ماجہ)
ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے میں پوری دیانت داری سے روزے رکھیں اور استغفار اور اپنا معمول بنا لیں۔ اس مبارک مہینے میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ
”جس نے ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے۔ اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(صحیح مسلم بخآری)
عشرہ مغفرت اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ کچھ ایام کی دوری ہے اور یہ عشرہ ہم سے دور ہو جائے گا، اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس عشرے میں اللہ تعالیٰ کی خوب عبادت کرے۔ نماز پابندی سے ادا کریں۔ تلاوت قرآن پاک سے اپنے دلوں کو منور کریں اور اس سے ہدایت کی روشنی حاصل کریں۔ اپنے گناہوں کی معافی مانگنے ہوئے خوب استغفار کریں۔ صدقہ خیرات کو اپنا معمول بنائیں اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر خوب خوب درودِ پاک پڑھیں اور انھیں درود و سلام کے تحفے بھیجیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے کہ ہم اس مبارک مہینے میں اس کا حق ادا کر سکیں۔
Latest Posts
چین میں دسویں چین۔روس ایکسپو کا آغاز، 1500 سے زائد کمپنیوں کی شرکتروسی صدر 25واں دورہ چین کر نے والے ہیں، چینی وزارت خا رجہچین، “نئے دور کا سنکیانگ”، عالمی انٹرنیٹ شخصیات کی مشترکہ تخلیقی و ابلاغی مہم کا آغازچین سیشلز کے ساتھ مل کر مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خا رجہروس-چین شراکت داری اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا، روسی صدر
