ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لاہور سمیت صوبے کی 168 گوالہ کالونیز سے ٹیکس وصولی کی جائے گی، وزیر بلدیات کی تصدیق
لاہور (یو این پی) پنجاب حکومت نے اب صوبے بھر میں گوبر ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔ دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت فی بھینس 30روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی جائے گی، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر کی 168 گوالہ کالونیز سے ٹیکس وصولی کی جائے گی، گوالہ کالونیز میں موجود بھینسوں کے فضلے کی صفائی اور کولیکشن پر فیس وصولی کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ گوالہ کالونیز میں50 لاکھ بھینسیں موجود ہیں جہاں سے تیکس وصولی کے علاوہ اس گوبر سے بائیو گیس بھی تیار کی جائے گی، ابتدائی طور پر لاہور کی دو گوالہ کالونیوں پر ٹیکس وصولی کا فارمولہ طے ہوچکا ہے، جس کے تحت ہربنس پورہ اور گجر پورہ گوالہ کالونیوں پر فی بھینس گوبر فیس وصولی کی جائے گی، گوالوں نے گوبر ٹیکس دینے پر آمادگی بھی ظاہر کر دی ہے، جس کی تصدیق وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی جانب سے کردی گئی، اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ گوالہ کالونیوں سے گوبر کلیکشن کی مد میں فیس وصولی کی جائے گی۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت اس سے پہلے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھروں سے کوڑا اٹھانے اور صفائی کی مد میں بھی ٹیکس وصولی شروع کرچکی ہے، 3 مرلہ کے گھروں پر کوڑا ٹیکس عائد نہیں ، 5 مرلے سے 2 کنال والا گھریلو صارف 300 سے 2 ہزار روپے صفائی بل دے گا ، کمرشل کیلئے اربن ریٹ 500 روپے سے 2 ہزار روپے مقرر ہے، پروگرام کے تحت دیہی گھریلو صارف کو بھی 200 سے 400 روپے صفائی بل دینا ہو گا ، دیہی کمرشل صارف 300 سے ایک ہزار روپے تک صفائی بل دے گا۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
