کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد صارفین اپنی پروفائل پر متبادل تصاویر لگا سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو بہتر کرنا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق متبادل تصاویر چننے کا آپشن واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر کرے گا۔ فی الحال صارفین اپنی پروفائل تصویر کے حوالے سے چار آپشنز کا ہی انتخاب کرسکتے ہیں جن میں ’ہر کوئی‘، ’صرف کانٹیکٹس‘، ’کانٹیکٹس کے علاوہ‘ اور ’کوئی نہیں‘ شامل ہوتے ہیں۔تاہم، اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پروفائل پر متبادل تصویر اور نام رکھ سکیں گے اور ان کے پاس اس بات کا اختیار ہوگا کہ کون ان کی پروفائل دیکھ سکے اور کون نہیں۔واضح رہے یہ فیچر اپنی آزمائشی مراحل میں ہے اور فی الوقت بیٹا صارفین کے لیے بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ میں ایونٹ کو منظم کرنے کے لیے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایونٹ کو ایپ کے ساتھ براہ راست تشکیل دے سکیں گے اور کو آرڈینیٹ کرسکیں گے۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
