شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
لاہور (یوا ین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے منعقد ہوگا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔پی ایس ایل کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی انتالیس روز میں چوالیس میچز کی میزبانی کریں گے، لاہور اور کراچی میں بائیس بائیس میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے چھ اپریل تک 14 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 اپریل سے 19 اپریل تک 15 میچز کراچی میں رکھے گئے ہیں ، 21 سے 26 اپریل تک پانچ میچز لاہور جبکہ چھ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔لیگ کا کوالیفائیر کراچی میں 28 اپریل کو ہوگا، پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں طے ہے، پی ایس ایل الیون کا فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ جب تک کرائسز چل رہا اس وقت تک اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی، حالات نارمل ہوئے تو کراوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی آجازت دے دی جائے گی، نہیں معلوم کہ موجودہ جنگ کب تک رہے گی۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
