جدہ ( خالد نواز چیمہ)
جدہ کرکٹ کلب کے صدر انجینئر عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ یہ کلب ہماری پہچان ہے، اور ہم ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہماری مشترکہ محنت اور محبت نے اس کلب کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے، اور ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بھی کام کرتے رہیں گے وہ یہاں جدہ کرکٹ کلب کی سلور جوبلی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہو نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم مختلف کمیونٹیز کے درمیان کھیل کے ذریعے محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں جدہ کرکٹ کلب کا کردار نہایت قابلِ تحسین رہا ہے۔ گزشتہ 25 برسوں سے یہ کلب ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، جہاں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی چھت تلے ایک خاندان کی مانند متحد ہو کر کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انجنئیر عبدالماجد خان نے کہا کہ یہ کلب ایک حقیقی معنوں میں “سنگل امبریلا” کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے نیچے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور نیپال کے کھلاڑی گزشتہ پچیس سالوں سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس دوران نہ صرف کرکٹ کو فروغ ملا بلکہ مختلف قومیتوں کے درمیان محبت، احترام اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت فضا بھی قائم ہوئی۔
ان 25 سالوں میں جدہ کرکٹ کلب نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو اس کی بہترین تنظیم، کھلاڑیوں کی محنت اور انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ کلب نہ صرف ایک اسپورٹس پلیٹ فارم ہے بلکہ ایک ایسی فیملی ہے جہاں دلوں کو جوڑا جاتا ہے اور فاصلے ختم کیے جاتے ہیں۔صدر کلب نے کہا کہ اس کلب کی کامیابیوں کے پیچھے معزز عہدیداران کی محنت، لگن، اخلاص اور بے لوث محبت کا بھی اہم کردار ہے، جنہوں نے اپنی قیادت، وژن اور مسلسل کوششوں سے اس ادارے کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچایا اور اسے ایک مثالی پلیٹ فارم بنایا۔کلب کے نائب صدر مرزا محمود نے کہا کہ ہم اپنے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اس کلب کی کامیابی دراصل ٹیم ورک، اخلاص اور محبت کا نتیجہ ہے، جسے ہم مزید مضبوط بنائیں گے۔چیئرمین جدہ کرکٹ کلب انجینئر سید غوث یمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جدہ کرکٹ کلب ایک خاندان ہے، اور اس کی ترقی میں ہر فرد کی محنت شامل ہے۔ ہم سب کی مشترکہ کوششوں اور محبت نے اس ادارے کو ایک نمایاں مقام دیا ہے، اور ہم اسے مزید آگے لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وائس چیئرمین ماجد خان نے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز اتحاد، محنت اور باہمی تعاون ہے۔ انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں اور کھلاڑیوں کے جذبے نے اس کلب کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے، اور ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑے رہیں گے۔آخر میں وسیم احمدکہا کہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ جدہ کرکٹ کلب نہ صرف ایک کرکٹ کلب ہے بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختلف قومیتوں کو ایک لڑی میں پرو کر ایک مضبوط اور متحد کمیونٹی تشکیل دے رہا ہے—اور یہ سب کچھ صرف محنت، محبت اور خلوص کی بدولت ممکن ہوا ہے۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ اس ادارے کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اس کے اس خوبصورت سفر کو ہمیشہ جاری رکھے۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
