کم بیک ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، 100 فیصد پرفارم کروں گا: شرجیل خان

شرجیل خان نے آخری بار پاکستان کے لیے 3 اگست 2021ء کو پروویڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلا تھا
لاہور(یو این پی) حیدرآباد کنگزمین کے بیٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ کم بیک ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، دو سال کے وقفے کے بعد آیا ہوں۔لاہور میں سلطانز کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ کسی کی جگہ کمبی نیشن میں آنا آسان نہیں ہوتا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر میں موقع ملا تو فائدہ اٹھایا، جہاں موقع ملے گا سو فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔ٹیم کی مسلسل ہار پر بات کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ دو میچز میں ہم بیٹنگ کی وجہ سے ہارے اس مرتبہ بیٹنگ اچھی رہی لیکن میچ نہ جیت سکے۔ انہوں نے کپتان سے متعلق کہا کہ مارنس لبوشین کا ایک بڑا نام ہیں اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، خیال رہے کہ شرجیل خان نے ملتان سلطانز کے خلاف 26 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 36 سالہ کھلاڑی ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 21 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مختصر ترین فارمیٹ میں انہوں نے 133.11 کے اسٹرائیک ریٹ سے 406 رنز بنائے ہیں جن میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ شرجیل خان آخری بار 3 اگست 2021ء کو پروویڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی میچ کھیلے تھے۔

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow