الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی؛ صدر راجہ محمد عمیر

گوجرخان۔(امجدملک)الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی. کروڑوں روپے غزہ متاثرین، سیلاب متاثرین اور ضرورت مند مریضوں کےعلاج، صاف پانی کی فراہمی، ایمبولینس سروس، وہیل چیئرز کی مفت تقسیم اور مستحق طلباء کی تعلیمی معاونت کی مد میں خرچ کیے گئے. ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن گوجرخان کے صدر راجہ محمد عمیر نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن گوجرخان کے جنرل سیکرٹری امتنان الرشید قاضی، الخدمت اجتماعی قربانی پراجیکٹ کے انچارج تنویر احمد قاضی، چرم قربانی مہم کے انچارج حافظ محبوب احمد اور جماعت اسلامی گوجرخان شہر کے قیم خواجہ کبیراحمد بھی موجود تھے. شرکاء مجلس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد عمیر نے کہا کہ عوام الناس اپنی قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں. ہم اول و آخر تمام سرگرمیوں کی انجام دہی میں صرف اور صرف اللہ کی رضا کے طلبگار ہیں. اور خدمت انسانیت کے نتیجے میں اللہ کا قرب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت چاہتے ہیں. تحریک اسلامی اس ضمن میں جو ذمہ داری لگاتی ہے ہر ہر کارکن اسے پوری لگن سے سرانجام دینے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے. اس موقع پر ہر سطح کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں. فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے تمام تر امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا. الخدمت فاؤنڈیشن گوجرخان کی ٹیم نے عوام الناس سے اپیل کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے میں شامل ہوں اور قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں.

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow