سیالکوٹ(کامران سلہری سے)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال سیالکوٹ چوہدری محمد شریف گھمن،اشفاق نذر اور میاں فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئراور سماجی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران ڈینگی مچھر سے بچاو اور حفاظتی تدابیر کو اپنانے کیلئے معاشرے میں بھرپور شعور اجاگر کررہے ہیں تاکہ انسان ڈینگی مچھر سے محفوظ رہ سکیں ڈینگی مچھر سے ڈرنے کی نہیں حفاظتی احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور این جی اوز کے اشتراک سے آگاہی واک کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔رانا بلال الیاس،افضل بٹ،محمد سعید،خواجہ وجاہت،عاشق طور،محمد حسان سمیت این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اشفاق نذر نے کہا کہ ہماری تنظیم روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف مقامات میں لوگوں کو ڈینگی مچھر سے بچاو کیلئے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے آگاہی پمفلٹ تقسیم کررہی ہے تاکہ ڈینگی پھر انسانی مچھر سے انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے خود حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
