عالمی دہشت گرد اسرائیل، ہسپتالوں، سکولوں اور سول آباد پر بمباری کر کے جنگی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کررہا ہے؛جاوید اقبال بٹ

سیالکوٹ ( کامران سلہری سے )بٹ برادری فاونڈیشن پاکستان و انٹرنیشنل آل پنجاب کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں پر ظلم بند کروائے۔عالمی دہشت گرد اسرائیل، ہسپتالوں، سکولوں اور سول آباد پر بمباری کر کے جنگی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کررہا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ اے میں بٹ برادری فاونڈیشن پاکستان و انٹرنیشنل کے مرکزی سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شکیل احمد بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میں سرپرست سیالکوٹ الحاج محمد ارشاد بٹ، اظہر محمود بٹ، محمد ذیشان بٹ، شفیق الرحمان و دیگر موجو دتھے۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شکیل احمد بٹ اور الحاج محمد ارشاد بٹ نے کہا کہ ہم کشمیری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور برادری کے مستحق افراد کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔صدر آل پنجاب بٹ برادری فاونڈیشن پاکستان و انٹرنیشنل جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ میں برادری فاونڈیشن پاکستان و انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شکیل احمد بٹ(تمغہ امتیاز ملٹری)کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بٹ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور ان کی یہ کاوش آج رنگ لے آئی ہے۔ان کے لگایا ہوا پودا اب تنا آور درخت بن چکا ہے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow