تحریر:خالد چوہدری
دنیا بھر میں بچوں کی تفریح اور تعلیم کے لیے چڑیا گھر بنائے گئے ہیں۔ پاکستان میں بھی پرائیویٹ سوسائٹیوں سمیت تقریباً اٹھائیس چڑیا گھر ہیں۔ ابھی بھی شاہراہ فیصل پر ہرن اور زیبرا موجود ہیں ۔ ستر کی دہائی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چڑیا گھر بنایا گیا تھا جو کہ عام شہریوں کے لیے سستی تفریح گاہ تھی ۔اچانک وائلڈ لائف این جی او کی چند آنٹیز کو خیال آیا کہ معصوم جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے لہذا حکومتی اہلکاروں اور عدالتی سینئرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد سے چڑیا گھر ختم کر دیا گیا اور جانور یا تو چوری ہو گئے یا دوسرے شہروں کے چڑیا گھروں میں منتقل کر دیے گئے ۔ ہائی کورٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ جدید ترین چڑیا گھر تعمیر کیا جائے گا اور اسی این جی او نے چڑیا گھر کی زمین کا قبضہ حاصل کر لیا۔تین سال گزرنے کے باوجود چڑیا گھر تو نہ بنایا جا سکا بلکہ اس کی جگہ پر تقریبات منعقد ہونا شروع ہو گئیں اور اب ہفتہ وار بازار بھی لگا دیا گیا ہے جس کی سی ڈی اے یا ایم سی آئی سے اجازت بھی نہ لی گئی۔تقریباً چار ماہ قبل سی ڈی اے بورڈ نے چڑیا گھر بحال کر کے زمین کا قبضہ لینے کی کوشش کی گئی جس پر چیئرمین سی ڈی اے کو عدالت کی طرف سے نوٹس دیا گیا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈبل پوسٹ پر کام کرنے کا ایکشن لیا جائے۔ اس طرح سی ڈی اے مجبوراً پیچھے چلا گیا ۔ اسی جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی طرف سے سپریم کورٹ میں کیس کر کے مونال ریسٹورنٹ منہدم کر دیا گیا کہ جانوروں کی زندگی کو خطرہ ھے۔ لیکن کچھ ہی دنوں بعد اعلان کیا گیا کہ مونال کی جگہ کھوکھے تعمیر کئے جائیں گے جسں کی شاید انوائرمنٹ والوں نے اجازت بھی دی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسلام آباد میں ایک این جی او کو کیسے اجازت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کے حقوق سے کھیلیں اور زمینوں پر قابض ہوں۔ اگر کھوکھے ہی تعمیر کرنے تھے تو اسلام آباد کے آئیکون مونال کو کیوں منہدم کیا گیا تھا یہ این جی او اتنی طاقت ور ہے کہ فوراً سپریم کورٹ سے آرڈرز لے آتی ہے ۔ پبلک کا سوال ہے کہ کیا اسلام آباد کا چڑیا گھر ہی جانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا تھا ۔ پاکستان میں اٹھائیس دیگر چڑیا گھر بھی ہیں جن میں سب سے بڑا چڑیا گھر وزیر اعظم کے شہر لاہور میں موجود ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ۔ وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیرمین سی ڈی اسے چوہدری محمد علی رندھاوا قوری طور پر اسلام آباد کا چڑیا گھر بحال کرائیں۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
