بیجنگ (یو این پی ) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین آمد کے حوالے سے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی اعتماد اور باہمی حمایت پر مبنی ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔منگل کے روز انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر ہم آہنگ مؤقف اور قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں۔ یقین ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایران کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر اسٹریٹجک رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط کریں گے، مل کر امن و انصاف کی آواز بلند کریں گے، اور جنگ بندی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نئی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
