بیجنگ(یو این پی ) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی ایوان نمائندگان کے رکن کیجی فورویا کے خلاف جوابی اقدامات سے متعلق چین کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات کا مرکز اور ایک ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے متعلقہ فیصلے کے اجراء کا مقصد دوسروں کے لیے ایک انتباہ ہے۔ چین ضرورت پڑنے پر کیجی فورویا کے خلاف دیگر تمام ضروری تعزیری اقدامات بھی کرےگا۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر کے دورہ تائیوان کے بارے میں ماؤ ننگ نے کہا کہ چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلوں کی مسلسل اور سختی سے مخالفت کی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے سامنے باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرتے ہوئے تائیوان کے مسئلے پر احتیاط سے کام لینا ہوگا اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کو بند کرنا ہوگا تاکہ “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو کسی بھی قسم کا غلط پیغام نہ بھیجا جائے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے چین امریکہ تعلقات کی مجموعی صورتحال اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا تحفظ کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
