عنوان :زندگی

ازقلم: اقراء زرش
زندگی اللہ کی ایک نعمت ہے اور لازمی نہیں کہ یہ نعمت صرف خوشیوں سے بھری ہوی ہو بلکہ اس میں آزمائشیں،تکاليف،دکھ ہر حالات سے گزرنا پڑے گا۔زندگی کے امتحان ہر کسی کے لیے الگ ہوں گے۔یہ زندگی صرف ایک بار ملتی ہے چاہے پھر انسان اسے بوجھ سمجھ کر گزارے یا پھر خوش ہو کر گزارے مگر یہ بات طے ہے زندگی گزر ہی جائے گی۔آزمائشیں زندگی کا حصہ ہوتی ہیں اگر کسی کی زندگی میں آزمائشیں آتی ہیں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اللہ اس انسان کو پسند نہیں کرتا۔جن کی آزمائش جتنی سخت ہوتی ہے انہیں اتنا ہی خوبصورت صلہ دیا جاتا ہے۔کسی کو دنیا میں ہی اجر دے دیا جاتا ہے تو کسی کے لیے آخرت میں محفوظ کر لیے جاتے ہیں مگر یہ بات تو طے ہے کہ ضائع کچھ بھی نہیں جاتا۔ زندگی میں کبھی بھی دوسروں کا موازنہ اپنی زندگی سے نہ کریں کیونکہ اللہ پاک نے سب کے لیے الگ امتحان ،الگ دکھ اور الگ خوشیاں رکھی ہیں کوئی کسی کے نصیب کا نہیں چرا سکتا ہے ہاں مگر اپنی زندگی پر محنت کر کے اسے ضرور سنوار سکتے ہیں۔زندگی میں انسان کو مختلف طرح کے منظر دیکھنے پڑتے ہیں کسی گھڑی انسان کو لگے گا بس ساری مصیبتیں صرف مجھ پر ہی آتی ہیں ایسا لگے گا بس زندگی یہی پر ختم ہو گئی۔ کسی گھڑی انسان کی زندگی میں خوشیاں آئیں گی اور انسان کو لگے کا شاید یہ خوشیاں کبھی ختم نہیں ہوں گی مگر خوشیاں،آزمائش سب عارضی ہیں ان کا انسان کی زندگی میں ادل بدل ہوتا رہتا ہے مگر یہ مطلب ہرگز نہیں جن کی زندگی میں زیادہ دکھ اور آزمائشیں ہوں وہ برے ہوتے یا یہ ان کے لیے سزا ہوتی ہے بلکہ اللہ پاک ایسے لوگوں کو بہترين صلہ دیتے ہیں جو مشکلات اور دکھوں میں صبر کا دامن پکڑتے ہیں۔
حضرت محمدﷺ نے فرمایا:
”روز قیامت جب مصیبتوں پر صبر کرنے والوں کو جزا دی جائے گی تو عافیت میں رہنےوالے تمنا کریں گے کاش! دنیا میں ہماری کھالیں قینچیوں سے ادھیڑ دی جاتیں۔“
(سنن التر مذی 2402)
ہم لوگ اسی حادیث مبارک سے پتہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا میں برداشت کی گئی آزمائش کا آخرت میں کتنا اجر ہے۔بس زندگی کو صبر سے بسر کرو کیونکہ زندگی نام ہی صبر کا ہے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow