از: مہر ہمیش گل
زندگی اللّٰہ رب العالمین کی دی گئی نعمت ہے۔ زندگی ہمیں سوچنے سمجھنے اور نیک کام کرنے کا موقع دیتی ہے۔ ہمیں اللّٰہ رب العالمین کی دی گئی نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر زندگی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ حالات اور وقت ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے زندگی کا ہر لمحہ بہت قیمتی ہے۔ ہر لمحے کو صبر٬ شکر اور اللّٰہ رب العالمین کی رضا میں گزارنا چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ زندگی کو با مقصد بنائے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ دوسروں کی خوشیوں کا باعث بنے نہ کہ ان کے کسی درد کی وجہ اور اپنی زندگی کا کوئی بھی لمحہ ضائع نہ کریں کیوں کہ زندگی کا کوئی بھی گزرا ہُوا لمحہ واپس نہیں آتا۔ وہی انسان کامیاب ہوتے ہیں جو زندگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Latest Posts
