دوسرا جشنِ کھوئیرٹہ ٹینٹ پیکنگ میلہ

تحریر: شاہد چوہدری
آزاد کشمیر میں دوسرا جشنِ کھوئیرٹہ میلہ 23 اور 24 اکتوبر کو الکشمیر گجر ہارس رائیڈنگ کلب کے زیرِ اہتمام منعقد ہو گا۔ یہ صرف کھیل اور تفریح کا موقع نہیں بلکہ شجاعت، قربانی اور ثقافت کی اقدار کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔میلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے بہترین گھڑسوار اور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ نیزہ بازی، گھڑ دوڑ اور دیگر مقابلے ان کی مہارت اور حوصلے کی عکاسی کریں گے۔ ہر کھیل اور ہر حرکت ہمیں نظم و ضبط، محنت اور عزم کی اہمیت یاد دلاتی ہے اور نوجوانوں میں ہنر مندی کو پروان چڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔جشنِ کھوئیرٹہ میلہ میں مرحوم چوہدری محفوظ گجر کی یاد اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ آپریشن بنیان المرصوص کی بہادری اور قربانیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یہ یادیں ہمیں سبق دیتی ہیں کہ شجاعت اور قربانی وقت کے ساتھ کم نہیں ہوتیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے رہنما بن جاتی ہیں۔شرکاء اور مہمان کھیل کے لطف کے ساتھ ثقافت اور وطن سے محبت کا شعور بھی محسوس کریں گے۔ اس جشن کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچانا جائے گا بلکہ ہماری اجتماعی تاریخ اور ثقافتی شناخت بھی زندہ رہے گی۔میلہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یادیں اور عزت کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حصہ لینا، دیکھنا اور اس جذبے کو دل میں محفوظ کرنا ہی اس جشن کی اصل روح ہے۔ محفوظ گجر کی یاد اور آپریشن بنیان المرصوص کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ یہ میلہ ہمیں متحد رہنے، شجاعت کو پہچاننے اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔آئیں سب مل کر باہمی، اخلاقی، انتظامی تعاون کے ذریعے نہ صرف اس جشن کو کامیاب بنائیں بلکہ ہر فرد کی بھرپور شمولیت اور حصہ داری سے اسے یادگار بھی بنائیں۔ اس موقع کی رونق میں اضافہ کریں تاکہ یہ میلہ ہر لحاظ سے مثالی اور خوشگوار ثابت ہو۔

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow