پاکستان سپر لیگ کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا،کئی کرکٹرز مدعو

روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے
لارڈز (یو این پی)پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرزموجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow