شکر

ازقلم: سیدہ فاطمہ
ہماری زندگی اللّٰہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ ہمیں اس دنیا میں ایک مقصد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ وہ مقصد سمجھنا ضروری ہے۔
ہماری زندگی کا مقصد آزمائش ہے۔ ہم سب میں سے کس کا کام زیادہ اچھا ہے؟ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری تقدیر میں لکھ دیا ہے جو ہمارے نصیب میں ہے وہ ہمیں ضرور ملے گا، اسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی تقسیم ہے۔ کسی کو کم دیا ہے اور کسی کو زیادہ دیا ہے۔ کسی کو بچے زیادہ دیے ہیں تو کسی کو بچے کم دیے ہیں اور کسی کو بےاولاد رکھا ہوا ہے۔ کوئی غریب پیدا ہوا ہے اور کوئی امیر گھرانے میں پیدا ہوا ہے۔ کسی کو دولت سے مالامال کیا ہے اور کوئی غریب ہے۔ ہمیں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے تاکہ وہ ہمیں نواز دے۔ ہمیں اللّٰہ تعالیٰ سے شکوہ نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی تقسیم پر راضی ہونا چاہیے۔ تقدیر میں جو کچھ لکھا ہوا ہے وہ مل کر رہے گا۔ ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔ غربت کی وجہ اپنے گھر والوں کے لیے اخراجات پورے نہ ہونا۔ بیماری میں بھی اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ بیماری بھی ایک نعمت ہے۔ بیماری میں گناہ معاف ہوتے ہیں۔ بےروزگاری کی وجہ سے غریب ہونا، معاشرے میں تعلیم کی کمی بھی غربت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بھوک، خوراک کی کمی بھی غربت کی وجہ سے ہے۔ معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔ غربت کی وجہ ہمارے ملک پاکستان میں مہنگائی ہے۔
غربت کی وجہ سے بچوں کی تعلیم مکمل کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔ غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ہسپتال کے اخراجات پورے کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ امیروں کے لیے امور خانہ داری، تعلیم، نوکری، مکان، روزگار، تمام سہولیات رقم سے پوری ہو جاتی ہیں۔ ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے تاکہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں نعمتیں بڑھا کر عطا فرمائے. آمين

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow