اسلام آباد ؛ ایف بی آر نے آئندہ مالی سال2024-25 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف12ہزار9سو ارب روپے مقررکرنے کی تجویز دیدی ہے جسے حاصل کرنے کیلیے اگلے بجٹ میں 1500ارب روپے کے نئے ٹیکس تجویز کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو دی جانیوالی بریفنگ میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال15سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے، وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی بریفنگ میں شامل تھیں۔درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
