قلم کی طاقت

تحریر۔۔۔۔انجینیئر علی رضوان چودھری
قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔بظاہر قلم اور تلوار میں کوئی مماثلت نظر نہیں آتی۔ تلوار کے سامنے قلم قطعی بے حقیقت سی چیز نظر آتا ہے اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ قلم اپنی پوشیدہ طاقتوں کے ساتھ تلوار کے مقابلے میں ہمیشہ افضل و برتر رہا ہے۔ قلم ہی سے علم حاصل ہوتا ہے۔ اگر جنگجو کا ہتھیار تلوار ہے تو عالم، فاضل، صاحب عالم کا ہتھیار قلم ہوتا ہے۔جس نے قلم کو ہاتھ میں لیا اسے عزت اور دولت ملی اور جس نے اسے چھوڑ دیا وہ ناکام و نامراد رہا اورترقی عزت و دولت ہر شے سے محروم ہو گیا۔ دنیا کے تمام تر ترقی یافتہ ممالک میں افراد نے علم حاصل کیا وہ تحقیق میں لگے رہے۔طاقت و ترقی کے لیے بھی علم کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے۔ قلم کے نقش صدیوں تک محفوظ رہتے ہیں۔ قلم کے کارناموں سے ہزاروں سال تک علم کے شیدائی علم سے استفادہ کرتے رہیں گے جب تک علم کی جماعت حاصل نہیں ہو گی اس کی طاقت ناپائیدار اور بے اثر ہو گی۔ تلوار نے ظلم کو دبایا اور ظالموں کے سر قلم کیے۔ تلوار انصاف کے لیے بھی چلتی ہے اور ظلم کے لیے بھی لیکن قلم کے حصے کا دوسرا نام علم ہے۔ قوموں کو مہذب بناتا اور ظلم نہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ علم حق و انصاف کا علم بردار ہے اور ہر ظلم کے ہمدردی کا سبق دیتا ہے۔ جب ہم قلم اور تلوار کا موازنہ مختلف پہلوئوں سے کرتے ہیں تو مشابہت کے میدان میں قلم کو آگے پاتے ہیں۔اللہ تعالی نے پہلی وحی میں فرمایا:
”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا،تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑا کرم کرنے والا ہے۔ جس نے قلم کے ذریعے علم سیکھایا،جس نے انسان کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔“
قران کے یہ الفاظ اس بات کی روشن دلیل ہیں کہ قلم سب سے پہلی زوردار چیز ہے جس کے زریعے لوگوں میں شعور پیدا ہوا۔جب ہم قلم اور تلوار کا موازنہ مختلف پہلوؤں سے کرتے ہیں تو مشابہت کے میدان میں قلم کو آگے پاتے ہیں۔قلم کی نوک کا استعمال کرنے والے ہر دور میں طاقتور ثابت ہوئے۔ بڑے ظالم و جابر حکمرانوں نے اہل قلم کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ موجودہ وقت میں قلم کی طاقت کا مثبت استعمال ضروری ہے۔ قلم عکاسی کرتا ہے ہماری سوچ کی اور مثبت سوچ نا پید ہوتی جا رہی ہے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow