تحریر۔۔۔۔صبا زاہد (بہاولنگر)
* اپنی ذات سے کبھی جھوٹ مت بولیں۔ خود کو ہمیشہ سچ بتائیں؛ اپنی ذات کا سچ، اپنی ہر اچھی اور بری بات کا سچ، اپنے ہر عمل کو خود پر عیاں کریں۔ وگرنہ آپ خود کو کبھی جان نہیں پائیں گے۔
* ہمیشہ خود کو اچھے اور برے وقت کے لیے تیار رکھیں ضروری نہیں اگر آپ بہت قابل ہیں تو آپ کو بہت اچھی نوکری ملے، اگر آ پ بہت امیر ہیں تو آپ کے پاس خوشی اور سکون بھی ہو اور اگر آپ بہت خوبصورت ہیں تو آپ کو محبت ملے یا قدر کرنے والے لوگ ملیں۔ ہماری زندگی میں بہت سی چیزیں پہلے ہی ہماری قسمت میں لکھ دی گئیں ہیں اور وہی ہوتا ہے جو قسمت میں لکھا جاچکا ہے؛ لیکن ایک انسان اپنی محنت اور دعا سے اپنی قسمت بدل سکتا ہے۔
•میرے نزدیک کامیابی کا فارمولا محنت، دعا، عاجزی اور مستقل مزاجی ہے۔
* آپ کسی انسان کو مکمل نہیں جان سکتے آپ اس کو اتنا ہی جان پائیں گے جتنا وہ خود کو آ پ پر عیاں کرے گا۔
* زندگی میں کبھی بھی جلد بازی مت کریں پہلے دیکھیں پھر سوچیں اور پھر قدم اٹھائیں۔
* زندگی میں اپنی خوشی اور غم کسی کو مت بتاؤ۔ لوگ خوشی کو نظر لگا دیتے ہیں اور غم کا ڈھنڈورا پیٹ دیتے ہیں۔
* کسی کا بھی احسان لینے سے پہلے یہ سوچ لیجیے گا کہ زندگی میں کبھی آ پ کو اس کا بدلہ سود سمیت چکانا پڑ سکتا ہے۔
* زندگی میں لوگوں پر بھروسہ مت کریں۔ لوگ آپ کو استعمال زیادہ کرتے ہیں اور فائدہ کم دیتے ہیں۔
* لوگوں کی نظرِ بد آ پ کی خوشیوں کو کھا جاتی ہے۔
* بار بار در بدلنے والے در بدر ہو جاتے ہیں۔
* لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش مت کریں نہیں تو آ پ کبھی خوش نہیں رہ پائیں گے۔
* لوگوں سے بدلہ لینے سے بہتر ہے کہ اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیں۔ خاموش رہیں اور صبر کریں کیونکہ شور کرنے سے صرف لوگ اکٹھے ہوتے ہیں مدد نہیں کرتے۔
* اپنی زندگی کے معاملات خود دیکھیں کیونکہ اگر دوسروں پر چھوڑیں گے تو وہ اپنے نفع و نقصان کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔
* ہجرت کر لینے سے مسائل ختم نہیں ہو جاتے بس ان کی نوعیت بدل جاتی ہے۔
Latest Posts
