استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ وہ قوم کی رگوں میں خون بن کر جما رہتا ہے؛ محمد امتیاز طاہر

سیالکوٹ (کامران سلہری سے) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و پریس سیکرٹری اگیگا پنجاب محمد امتیاز طاہر نے کہا کہ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ وہ قوم کی رگوں میں خون بن کر جما رہتا ہے کچھ لوگ اپنی سروس اس انداز سے کرتے ہیں کہ وہ معاشرے کے اندر مثال بن جاتے ہیں علاقہ بجوات کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لونی کے ہیڈ ماسٹر شبیر احمد پسوال کے اعزاز میں ایک پروقار ریٹائرمنٹ تقریب الشریف میرج ہال کھوجہ چک میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری عطاء الہی،ڈپٹی ڈی ای او سیالکوٹ محمد اکبر گھمن،محمد امتیاز طاہر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و پریس سیکرٹری اگیگا پنجاب،ضلعی چیئرمین چوہدری انعام اللہ،سیٹھ حبیب اللہ سینئروائس چیئرمین اگیگا،ملک محمد سرفراز صدر بجوات،محمد طارق،اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز عامر فیاض،افضل نذیر اور فرقان تتلہ نے بطور مہمان خاص شرکت کی اورشبیر احمد پسوال کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مہمانوں کا استقبال چوہدری عثمان،محمد طارق کلرک،ملک ساجد ندیم،زاہد اقبال،بابا شفیق طور،منیر احمد،نوید احمد،علی اصغر،حافظ صاحب،محمد ریاض،مشتاق احمد،تنویر احمد، محمد شمش و دیگر قابل احترام اساتذہ نے والہانہ استقبال کیا تقریب کے اہتمام پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لونی کے سٹاف ممبران اور مہمانوں نے شبیر احمد پسوال کو خوبصورت گفٹ پیش کیے

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow