
شیخوپورہ ( عباس علی ) ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کاشت کاروں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ کاشتکار پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلے تمام ممکن اقدامات کرنا اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ، واٹر مینجمنٹ ، ایس ڈی او ایری گیشن ، ایس ڈی او واپڈا ، متعلقہ محکمہ جات کے افسران سمیت کسان اتحاد کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کو کھاد کی سرکاری نرخ ناموں پر دستیابی ، غیر معیاری بیج و ادویات کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات اور زراعت سے منسلک مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ زمینداروں کی راہنمائی کے لیے محکمہ زراعت اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے گراس روٹ لیول تک رہنمائی کے لیے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا ہے
