وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق گراں فروش اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی; ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق گراں فروش اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں سے زائد دام وصول کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کرنے کیلئے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنی اپنی حدود میں دکانوں اور مارکیٹوں میں انسپکشنز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب میں واضح ہدایات کے مطابق گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والے مرتکب افراد کے خلاف پرائس ایکٹ کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ڈکلیئر کرٹیکل مارکیٹوں اور سبزی منڈی میں بھی طلب و رسد پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ سبزیوں اور ڈیری کی مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ریونیو افسران کی نگرانی میں کروایا جارہا ہے۔ انہوں کہا کہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف عمل میں لائیں۔اجلاس میں اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی ماہ نومبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نومبرکے دوران اسپیشل پرائس مجسٹریٹ نے کل 44ہزار279 انسپکشنز کیں اور728دکانداروں کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی پاداش میں مجموعی طور پر 76لاکھ 76ہزارروپے جرمانہ کیا گیا، پرائس ایکٹ کے تحت 9مقدمات درج کئے گئے اور 181گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا 121دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow