شیخوپورہ( عباس علی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کے حکم پر اسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ان ایکشن،اندرون شہر میں ناجائز تجاوازت کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں دکانداروں کے خلاف کارروائیاں اوروارننگ دے دی گئی،اے سی سٹی میڈم لاریب اسلم نے سی اوبلدیہ ملک اعجاز، سب رجسٹرار تحصیلدار اسلم گجر،سنیئر انسپکٹر تہہ بازار میاں راحت،انسپکٹر اکرام ورک اورٹیم کے ہمراہ بتی چوک،شیخوپورہ سرگودھاروڈ،موبائل مارکیٹ،خادم حسین روڈ،جناح پارک چوک اوردل چوک تک ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں کو دکانوں کے باہر پانچ فٹ تک جگہ پر سامان رکھنے کی ہدایات دی،اوردکانداروں وتاجروں کو عمل نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائیاں کرنے کا بھی بتادیا،سوشل میڈیا ٹیم حکیم محمو دبیگ،سنیئر صحافیوں شیخ سفیان علی،مرزامحبوب بیگ سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سٹی میڈم لاریب اسلم کا کہناتھا کہ آپ کی وساطت سے تاجروں اوردکانداروں کو آگاہ کررہی ہوں قومی شاہراؤں جی ٹی روڈز مین بازاروں کو ناجائز تجاوازت کی نذرنہیں ہونے دیاجائے چوکوں چوراہوں میں کسی صورت بھی ریڑھیاں پھڑیاں نہیں لگانے دی جائے گی،موٹرسائیکلیں اوردکانوں کاسامان اپنی دکانوں کے پانچ فٹ کے اندر رکھے پانچ فٹ سے زائد جگہ گھیرنے والوں کے خلاف جرمانہ اورمقدمات بھی درج کئے جائے گے،انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔
Latest Posts
