گوردوارہ صاحب کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات جاری

نارووال(بیوروچیف میاں عنصرعلی)گوردوارہ صاحب کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات جاری۔ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ، دوبئی سمیت دنیا بھر سے 16 ہزار یاتری دربار صاحب کرتارپور آ چکے ہیں۔ہندوستان سے براستہ واہگہ بارڈر آئے ہوئے 2452 یاتریوں سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے یاتری بسوں کے ذریعے شام لاہور سے کرتار پور پہنچے۔کرتارپور آمد پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے ڈی۔پی۔او نارووال رانا طاہر رحمن،پی۔ایم۔یو کے سی۔ای۔او آفتاب ابوبکر قریشی اور ڈپٹی سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر کے ہمراہ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔یاتریوں کو گوردوارہ صاحب پہنچنے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ڈی۔سی۔نارووال کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کی جنت ہے۔یہ پر امن لوگوں کا ملک ہے۔کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لئے مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔کرتارپور صاحب تشریف لانے والے تمام یاتری ہمارے مہمان ہیں۔یاتریوں کو کرتارپور صاحب میں قیام و طعام اور اپنی عبادات ادا کرنے کے حوالے سے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔یہ راہداری امن کی راہداری ہے اور پاکستان پرامن ملک ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کی جنت ھے۔واضح رھے کہ کرتار پور صاحب آنے والے یاتری یہاں دو روز قیام کریں گے۔جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون سندھ اور بلوچستان اور کے پی کے سے بھی سکھ مذہب کے ماننے والوں سمیت گورونام لیوکوں کی کثیر تعداد بھی ابھی تک دربار صاحب کرتارپور حاضری دے چکی ہے۔یاتریوں کی رہائش,لنگر اور میڈیکل کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،بھارت سے آئے یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہاں آکر انہیں اپنائیت ملی پیار ملا دونوں ملکوں کے بارڈرز کھول کر تجارت کو بڑھاوا دیناچاہیے۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow