شورکوٹ ( چوہدری عبدالرحمن سے) تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک تحصیل شورکوٹ کا اہم اجلاس ڈیرہ مہر قیصر عباس دوانہ سیال پر منعقد ہوا جس میں خصوصی آمد قاضی قیصر عباس ضلعی صدر اور محمد خالد بھٹہ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد الطاف ٹیپو ضلعی کوآرڈینیٹر مہر وسیم حیدر سیال ضلعی صدر منھاج یوتھ لیگ تشریف لائے اجلاس میں مہر شاہد اقبال دوانہ سیال تحصیلی صدر رانا مبارک علی جنرل سیکرٹری اور مہر قیصر عباس دوانہ سینئر نائب صدر ۔ڈاکٹر ربنواز ڈپلانہ رانا محمد صدام نائب صدر سمیت یونین کونسلز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا درود شریف کے بعد ضلعی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان عوامی تحریک آنے والے جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور گھر گھر تک ہم نظام بدلنے کا پیغام پہنچائیں گے نظام کو بدلنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک ہر میدان میں ظالم نظام کے خلاف جنگ لڑے گی مزید ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ پاکستان عوامی تحریک کا نیٹ ورک گراسروٹ لیول تک موجود ہے ۔مزید الیکشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ۔
Latest Posts
