راولپنڈی (پہچان پاکستان نیوز )عائشہ لاثانی سکول و کالج میں میڈیا اینفلوینسر ایوارڈ تقریب منقعد ہوئی، جس مختلف شعبہ جات میں علمی و فکری خدمات ادا کرنے والے احباب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ۔نمایاں خدمات کے اعتراف میں میڈیا اینفلوینسر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء اور لکھو ویب سائٹ کے ایڈیٹر محترم جناب ذیشان بٹ کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا، سر ذیشان بٹ صاحب معروف ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ایک بہترین ادیب و تجزیہ نگار بھی ہیں۔ آپ مستقل اخبارات میں کالم لکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں بھی شرکت کر کے اپنا نکتہ نظر پیش کرتے رہتے ہیں۔اسلامک رائٹرز موومنٹ راولپنڈی کے رہنما بلال توصیف کے مطابق ذیشان بٹ صاحب کو میڈیا اینفلوینسر ایوارڈ ملنے پر تنظیم کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں بالخصوص حفیظ چودھری، طارق نعمان گڑنگی، فیصل مجید اعوان اور اسامہ قاسم نے مبارکباد پیش کی۔
Latest Posts

ماشاءاللہ زبردست