سیالکوٹ (کامران سلہری سے) عالمی یوم معذوران سیالکوٹ سمیت پاکستان بھر میں منایا جائے گا اور یہ دن 1992 سے ہر سال دنیا بھر میں معذور افراد کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے منایا جاتا ہے،ارم ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان دوست معاشرے اس دن خصوصی تقریبات منعقد ہوتی ہیں، ان تقریبات میں نا صرف افراد باہم معذوری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ انہیں درپیش مسائل پر مباحثہ کرتے ہوئے حل دریافت کئے جائیں گے، ان تقریبات میں افراد باہم معذوری خود شریک ہوں گے اور اکثر پروگراموں کے منتظم بھی معذور افراد ہی ہوں گے، واضح رہے کہ معذوری امتحان ضرور ہے لیکن غیر معذور افراد کیلئے جبکہ خود معذور فرد کیلئے تو انعام ہوتا ہے، ہاں ہم تیسری دنیا کے لوگوں نے معذور افراد کی زندگیاں دوبھر کر رکھی ہیں جس میں دوشی معذوری نہیں قصور وار ہمارا معاشرہ ہے
Latest Posts
