پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر کو منایا جائے گا

اسلام آباد ؛پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد پہاڑوں کی اہمیت اور ان کے لوگوں کے طرز زندگی کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع ”پہاڑی ماحولیاتی نظام کی بحالی“ منتخب کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں 11 دسمبر کو ”انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے“ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔پہاڑ اپنی جمالیات سے ہٹ کر ہمارے سیارے کی فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جو عالمی ماحولیاتی نظام، آب و ہوا اور کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

About dailypehchan epakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow