خاموشی کا پیغام (عکس بندی)

از: اقراء علوی (لاہور)
بادلوں سے ڈھکے آسمان کے وسط میں ایک سفید چادر میں لپٹا پرسرار وجود کھڑا ہے۔ وہ نہ زمین سے جڑا ہے اور نہ آسمان کا مکین لگتا ہے؛ گویا کسی اور جہاں سے آیا ہو۔ اس کے گرد چھائے بادل نرم گالوں کی طرح لگتے ہیں۔ جن پر وہ خاموشی سے ایستادہ ہے۔ چادر کی تہیں ہوا میں لہک رہی ہیں؛ جیسے کوئی نرمی سے سرگوشی کر رہا ہو۔ نیلا آسمان اور پھیلے بادل منظر کو خواب جیسا بناتے ہیں۔ یہ عکس پاکیزگی، سکون اور روحانیت کا استعارہ ہے؛ جیسے یہ ہستی انسان اور خالق کے درمیان پل ہو۔ منظر میں نہ کوئی چہرہ ہے اور نہ آواز؛ مگر اس خاموشی میں ایک گہری بات پوشیدہ ہے۔ یہ تصویر صرف دیکھی نہیں جاتی بلکہ محسوس کی جاتی ہے۔ جیسے روح سے خاموش مگر بہت واضح کوئی بات کر رہی ہو۔

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow