شاعر: محمد عمر
علی کے جانی نبی کے دلبر امیر حمزہ
امام عالی شہید اکبر امیر حمزہ
سوائے احمد نہ جانے کوئی مقام تیرا
ترے گدا ہیں سلیم و سنجر امیر حمزہ
ملی ہے جس کو تمھارے در کی گدائی اس کو
نہیں ہے کچھ مسند سکندر امیر حمزہ
میں لکھ رہا ہوں تری عطا سے ترا قصیدہ
کہ اوج پر ہے مرا مقدر امیر حمزہ
جری جواں ہیں قریش کے فخر کارواں ہیں
وقاص و خالد حسین و حیدر امیر حمزہ
شہید راہ وفا ہیں سارے عمیر و مصعب
انیس و مالک سلیم و جعفر امیر حمزہ
عمر ہے مولا تری نگاہ کرم کا طالب
ہیں آپ اس کے نصیر و رہبر امیر حمزہ
Latest Posts
