گوجرانولہ ( نمائندہ خصوصی رانا دانش علی ) افسانہ یونس سابق ڈپٹی پولیس غلام عباس نے نامور مترنم شاعرہ فرحانہ عنبر کے اعزاز میں نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آڑئس لاہور کی جانب سے پروقار تقریب کے انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا شاعرہ فرحانہ عنبر نے تھوڑے سے عرصہ میں علمی و ادبی حلقوں میں اپنی پہچان بنا کر کمال کر دکھایا ہے فرحانہ عنبر کی شحصیت اور شاعری پر لاہور ودیگر شہروں سے مند وبین نے دل کھول کر خراج تحسین پیش کیا افسانہ نویس غلام عباس نے برملا کہا ہے کہ فرحانہ عنبر پہلوانوں کے شہر کا فخر ہیں انہیں شعر وادب محافلِ میں خوب پزیرائی ملتی ہے۔
Latest Posts
