سیالکوٹ (کامران سلہری سے)مساجد کو اللہ تعالیٰ کی عبادت سے آباد کریں یہ مسجدیں اللہ تعالیٰ کا گھر ہیں یہاں نماز تلاوتِ قرآن اور ذکر وفکر کیا جائے مساجد میں دنیاوی گفتگو نہ کی جائے ،ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر ابو خالد الشمرانی نے قلعہ احمد آباد کے نواحی گاو¿ں بدو چیدہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ مسجد و مدرسہ دارلتقوی کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر اسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی نارووال لئیق احمد مہار معروف صحافی صدر قلعہ احمد آباد پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری معروف سماجی شخصیت حاجی لقمان حسین رانا شاہد حسین جنرل سیکرٹری معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اویس اور دیگر معززین بھی موجود تھے یاد رہے کہ یہ مسجد دارلتقوی انھوں نے اپنی لاگت سے تعمیر کروائی ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ پاکستان میں کئی مساجد مدرسے اور صاف پانی کے فلٹر پلانٹ لگوا چکے ہیں
Latest Posts
