سکھر( بیوروچیف۔۔ڈی۔ایم۔شیخ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سکھر اور خیرپور کے متعدد سینٹروں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ ذوالفقار شیخ، ڈائریکٹر سکھر ذوالفقار ابڑو، ڈائریکٹر خیرپور معروف بھانبھن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ، اے ڈی محمد اسماعیل مہر ، انفارمیشن آفیسر کامران پھلپوٹو، سارنگ کٹپر، ادیب چانڈیو سمیت متعلقہ آفیسرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے عوام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اپنے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹرروبینہ خالد نے کہا ہے ہماری کوشش ہے اس پروگرام میں شامل خواتین کو عزت اور تکریم کے ساتھ ان کی مالی مدد کی جائے ۔ صدر پاکستان اصف علی زرداری کی اس سلسلے میں واضح ہدایت ہیں جبکہ ڈیوائس مافیا اور کٹوتی کرنے والے اہل کاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جا رہی ہے اسلسلے میں ہم زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں شہیدبینظیر بھٹو کا کام اور ان کا مقصد خواتین کو بااختیار اور تربیت فراہم کرنا تھا جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو اے ٹی ایم کارڈ کے توسط سے رقوم کی ادائیگی کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی اس وقت دنیا بھر میں اسکلز اور تربیت یافتہ نوجوانوں اور افراد قوت کی ضرورت ہے اسی تناظر میں اس پروگرام میں ہماری کوشش ہے کہ مستحقین کے اہل خانہ کے لیے ہنر سکھانے کا انتظام کیا جائے اسلسلے میں جلد اسکل ڈیولپمنٹ کورسز کرائے جائیں تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اس سلسلے میں ہم نے متعدد پاکستان اور بیرون ملک اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ہنر فراہم کیا جا سکے۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
