اسلام آباد ؛ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے دی ہے۔ اضافی فنڈز کی منظوری داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی ساتھ ہی عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔ورلڈبینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔
Latest Posts
انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھفی لٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ؟ حکومت کی جانب سے جلد عوام پر نیا پٹرول بم گرانے کی اطلاعاتسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام بنادی، 8 دہشت گرد ہلاکپنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں گوبر پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
