ازقلم: ترابہ پیرؔ
رافی ایک حساس اور نرم دل کی مالک تھی۔ وہ سب کی مدد کرتی سب کو ہنسانے کی کوشش کرتی تھی۔ وہ یہ بھی جانتی تھی کہ سب ضرورت کے وقت ہی اسے یاد کرتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی اس نے کبھی کسی کو خالی ہاتھ نہیں لوٹایا تھا۔ اس نے نیکی کے اس راستے پر چلنے کا عہد کیا ہوا تھا؛ کیوں کہ وہ جانتی تھی کہ دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والا خوش بو دار راستہ ہر کسی کے مقدر میں نہیں ہوتا۔ اللہ جسے چن لے وہی اس خوش بو دار راستے کی خوش بو سونگھتا ہے۔
Latest Posts
