ہر کسی سے اپنی باتیں شیئر کرنا درست نہیں

انجینئر علی گوہر چوہدری
اپنی ذاتی مشکلات، کمزوریاں اور مسائل ہر کسی کے ساتھ شئیر کرنا آج کل کے معاشرے میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ہر شخص دوست نہیں ہوتا، اور ہر کوئی اتنا اعلیٰ ظرف نہیں ہوتا جتنا ہم سوچتے ہیں۔ بعض لوگ صرف تماشائی بنتے ہیں، کچھ موقع ملتے ہی دھکا دیتے ہیں اور کچھ فائدہ اٹھانے کے بہانے ڈھونڈ لیتے ہیں۔
اعتماد آج ایک قیمتی مگر خطرناک سرمایہ ہے۔ جب ہم دوسروں کے سامنے اپنی کمزوریاں کھولتے ہیں، تو یہ توقع کرتے ہیں کہ سامنے والا ہمدرد اور نیک نیت ہوگا مگر اکثر حقیقت اس کے برعکس نکلتی ہے۔ یہ رویہ نہ صرف ہمارے جذبات پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ تعلقات کو بھی سطحی بنا دیتا ہے۔
سماجی طور پر دیکھا جائے تو بعض لوگ دوسروں کی پریشانی یا کمزوری کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کسی کا دکھ یا پریشانی اکثر ہمدردی پیدا نہیں کرتی بلکہ یہ موقع بن جاتی ہے پیسے بٹورنے، دباؤ ڈالنے یا اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا یہ رویہ معاشرت میں اعتماد کی کمزوری کو جنم دیتا ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ اپنی ذاتی باتیں اور کمزوریاں ہر کسی کے سامنے عیاں نہ کریں۔ محتاط رہیں اور اعتماد دینے میں سوچیں! ہر تعلق میں خیرخواہی یا ہمدردی کی ضمانت نہیں ہوتی اور ہر شخص آپ کے جذبات کی قدر نہیں کرتا۔
آخری بات یہ ہے کہ معاشرتی ہمدردی اور نیک نیتی نایاب ہو چکی ہیں۔ جو شخص ان کی قدر کرتا ہے وہی حقیقی معنوں میں کامیاب ہوتا ہے۔ اپنی حفاظت کریں٫ محتاط اعتماد دیں اور ہمیشہ یاد رکھیں: ہر کسی سے اپنی باتیں شیئر کرنا درست نہیں۔

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow