عزت نفس

انیلا صفدر
مالک کائنات نے اس جہاں کو جس خوبصورتی اور توازن سے بنایا ہے ہزارہا سال گزر جانے کے باوجود اور انسان کے کائنات کے مسخر کرنے کی دھن کے باوجود انسان اس کائنات کے اسرار و رموز کو نہیں پا سکا
بات خوبصورتی کے ساتھ توازن کی ہے تو رب دوجہاں نے مرد وزن کی بنا کر کے اسے باعث بھی باعث تخلیق بنا دیا ،اور یوں بنی آدم سے چلتے چلتے ہم آج کے ماڈرن اور ترقی یافتہ دور میں آ پہنچے ہیں۔وقت بدلا وقت کے تقاضے بدلتے گئے لیکن اصل قصہء مرد وزن بھی ساتھ رواں دواں رہا۔
احکام الٰہی اور سنت رسول کے مطابق ہر بالغ اور عاقل مرد وزن کو نکاح میں باندھ دیا جائے ۔ تاکہ معاشرے میں برائی نہ پھیلے۔ یہ الگ موضوع ہے ۔عورت کو اسلام نے ہر حیثیت میں عزت اور احترام سے نوازا ہے لیکن ہمارا معاشرتی ڈھانچہ بہت سی جگہوں پہ عورت کا استحصال کرتا ہے ۔ اور جہاں ہماری بہنوں کو موقعہ ملتا ہے وہ بھی اپنی صلاحیتوں سے گزند پہنچانے سے نہیں چوکتیں ۔اور آج کا المیہ یہ ہے کہ عورت اپنے حق کے لئے نہیں لڑتی بلکہ اپنی ضد اور انا کے لئے اپنی ہر شے کو داو پہ لگا دیتی ہے ۔ اور مرد اڑیل گھوڑے کی طرح پھر اس ضد کو توڑنے کے لئے گالی گلوچ بد زبانی کے ساتھ ساتھ ہاتھ تک اٹھانے سے دریغ نہیں کرتا۔ اور یوں گھروں کے حالات خراب ہونے لگتے ہیں۔آج ہمارے معاشرے میں 50% سے زیادہ طلاق کی شرح ہے اور اس کی وجہ یہ ہے عورت حقوق کی بات کرتی ہے لیکن ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ اور مرد اپنی حاکمیت کو ثابت کرنے کے عورت کی عزت نفس تک کو روند دیتاہے ۔ اور عورتوں نے گالیاں کھا کر بھی وہی کام کرنا ہوتا جس کو کرنے کا وہ ٹھان لیتی ہیں بنا اس بات کی پرواہ کیے کہ بعد ازاں اس کا کیا نتیجہ نکلے گا
عورت کو خدا نے بہت عزت سے نوازا ہے لیکن آج کی عورت ہر چیز کی پرواہ کرتی ہے لیکن اپنی عزت نفس کو پس پشت ڈال دیتی ہے جب ایک عورت اپنی ذمہ داریوں کو صحیح سے پورا کرے تو وہ اپنی عزت نفس کا پورا حق رکھتی ہے اسے اپنی زندگی میں سطحی چیزوں کو اہمیت دینے کی بجائے اپنی بقا کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔ عورت آزادی مانگتے مانگتے اپنی کتنی تذلیل کروا لیتی ہے وہ آزادی جس میں صرف اس کی خواری ہے
عزت نفس انفرادی نہیں بلکہ خاندان کے ہر فرد کی ہوتی ہے لیکن عورت کو اکثر ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے اپنی عزت نفس کا دفاع کریں تو آپ کے اندر احساس بیدار ہو گا کہ آپ واقعی

About daily pehchane

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow